پٹرول مہنگا، سستا بازار بھی مہنگا، مفت ملنے والا سبز دھنیا بھی 80 روپے گڈی جا پہنچا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے آیامہنگائی کاطوفان قابونہ کیاجاسکا۔تمام اشیائے ضروریہ وخورو نوش کے سستے بازاربھی مہنگے ہوگئے۔سبزی کے ساتھ مفت جھونگے میں ملنا والا سبز دھنیے کی چھوٹی سی گڈی بھی 80 روپےپر جاپہنچی۔ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی بھی بے بس ہوکررہ گئی۔اتوار بازاروں میں بھی چیک اینڈ بیلنس مکمل ختم ہوکررہ گیاہے۔اتواربازاروں میں کمزورانتظامی کنٹرول سے کی شکایات عام ہوگئیں۔اوپن مارکیٹ میں دودھ 250 روپے فی لٹر اوردہی 280 روپے فی کلوگرام ،فی کلو مٹن 2850روپے بیف یعنی بڑا گوشت 1600روپے کلوچکن 550 روپے کلو دال چنا 370 روپے دال ماش 600 روپے سفید چنے 400 روپے سرخ لوبیا 500 روپے آلو 50روپے پیاز 150 روپے شملہ مرچ 300 روپے لیموں 200 روپے ادرک 350 روپے لہسن 300 روپے کھیرا 200 روپے گاجر 150 روپےٹماٹر 300 روپے بھنڈی 220 روپے کلواروی 200 روپے آڑو 300 روپے آلو بخارہ400 روپے آم 300 سے 350 روپے انگور سندر خانی 650 روپے انگور گول 400 روپے گرما 180 روپے کلو کیلا 200 سے 250 روپے درجن میٹھے 150 سے 200 روپے درجن ناریل 500 روپے ایک عدد،امرود 200 روپے سیب 300 سے 350 روپے کلو ناشپاتی 250 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔دوسری جانب پرائس مجسٹریٹس کی کارروائیاں عوام کوحقیقی معنوں میں ہوشربامہنگائی سے ریکیف دلانے کی بجائے فائلوں کا پیٹ بھرنے کے لئے خانہ پری کی حد تک رہ گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آبادسے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین