اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے متعدد سرکاری افسران کے تقر و تبادلوں ،ایک کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردئیے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں جنکے مطابق مذکورہ تقرریاں اور تبادلے فوری طورپر نافذ العمل ہوں گے۔
– تقرری کے منتظر عبدالستار کھوکھر کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
– جمیل احمد قریشی کو تفویض کردہ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کے اضافی چارج میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جمیل احمد قریشی اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری انچارج ایس آئی ایف سی ڈویژن کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
– ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول، محکمہ داخلہ پنجاب اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد شاہد اقبال کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
حکومت پاکستان نے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے انتخاب عالم کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شپ پروگرام مقرر کر دیا۔انتخاب عالم تقرری کے منتظرتھے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے خالد حسین مخدومی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ اینڈ گروپ انشورنس فنڈز میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے آفیسرضیاء الرحمان 17 ستمبر 2026 کوریٹائر ہوں گے۔





























