27ستمبرکوبڑی دنیا آئےگی،بیک ڈوررابطوں کااس بارماحول ٹھنڈاہے،آئینی عدالت سے اختلاف ہے،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہاہے کہ 27ستمبرکو بڑی دنیا آئےگی،بیک ڈور رابطوں کااس بارماحول ٹھنڈاہے،آئینی عدالت سے اختلاف ہے۔وہ منگل کواڈیالہ روڈپرداہگل ناکے پرصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے اس مرتبہ ماحول کچھ ٹھنڈا ہے۔ بات چیت ہونی چاہیے اور چیزیں اچھی سمت میں آگے بڑھنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے لاہور دورہ:

بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی کو لاہور میں سیکورٹی نہ دینے کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو گاڑی میں بٹھا کر لے جایا گیا اور ایک چوک پر چھوڑ دیا گیا۔ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو ایسے ٹریٹ کرنے سے نفرتیں بڑھیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب پولیس کو اس رویے پر معذرت کرنی چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے میں سیکورٹی دینا صوبائی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ "وزیراعلیٰ کو پولیس کی گاڑی میں ایک قدم بھی لے کر جاتےہیں تویہ تضحیک ہے۔ سہیل افریدی کےساتھ تضحیک آمیز رویہ اچھی بات نہیں۔گزشتہ رات لاہور میں جو کچھ ہوا غلط ہوا ہے۔”

بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ:
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ایک حکم آیا جسکے مطابق بانی کو ہسپتال منتقل کرنا تھا۔ عدالتی احکامات پر میڈیکل بورڈ بننا تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔ ہم نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے مسئلے کو آئینی بحران کا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ "بانی پی ٹی آئی کے صحت کے معاملے کو فٹ بال کی طرح ایک عدالت سے دوسری عدالت میں نہ پھینکیں۔آئینی عدالت نے اگر کیس اپنے پاس منگوانا تھا تو کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا۔ہمارا آئینی عدالت سے اختلاف ہے،اس کو کیس نہیں لینا چاہیے۔”

27 ستمبر کے جلسے اور احتجاج:
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بہت پاپولیریٹی ہے، 27 ستمبر کو بڑی دنیا آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ "نہ ہم اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے نہ ہم راستے بند کریں گے۔ ہم آئیں گے۔ایک طرف سے آئیں گے، لوگوں کا راستہ بھی کھلا ہوگا۔ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، ہم محب وطن شہری ہیں۔”

انہوں نے یقین دلایا کہ "نہ صوبائی مشینری استعمال کریں گے نہ امن میں کوئی خلل ڈالیں گے۔ ہم اس مرتبہ بھی سرکاری مشینری کے بغیر آئیں گے۔”

دیگر امور
– انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہم پرامن ہیں اور ہمیشہ پرامن رہیں گے۔ ہم اپنے حقوق اور انصاف کی بات کر رہے ہیں۔
– مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج اور مارچ کی سپورٹ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا مارچ اپنا اپنا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے پی ٹی آئی مارچ میں شریک نہیں ہوں گے، اے پی سی میں شرکت کریں گے۔
– انہوں نے کہا کہ بانی سے جیل میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، کسی بھی ہائی لیول کی شخصیت کی ملاقات نہیں ہوئی۔
– پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماوں کے گھروں پر پولیس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، گھروں کو سیل کیا گیا اور بجلی بھی کاٹ دی۔ اس سے سیاسی ماحول مزید خراب ہوگا۔
– شیر افضل اپنی پارٹی کی لائن پر چل رہا ہوگا، انکی پٹیشن پر نوٹس نہیں ہونا چاہیے تھا۔
– دہشتگردی کے اوپر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین