بانی پی ٹی آئی ہسپتال منتقلی کیس میں انکی بہن عظمیٰ خان نے نوازشریف،زرداری اور برطانوی پارلیمنٹ کی اضافی دستاویزات جمع کروا دیں

Dfe85652 906e 43fa B7e3 19290da14678
Dfe85652 906e 43fa B7e3 19290da14678

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں انکی بہن ڈاکٹرعظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات عدالت میں متفرق درخواست کی صورت میں جمع کروا دیں۔

ذرائع کے مطابق جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں کئی اہم مثالیں اور عدالتی ریکارڈ شامل ہیں۔

دستاویزات میں کیاشامل ہے؟
1. نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق تفصیلات
2. مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کے لیے جاری ہونے والے عدالتی احکامات کی تفصیلات
3. سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات
4. سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کے خطوط جن میں عمران خان سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
5. برطانوی پارلیمنٹ میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق ہونے والی کارروائی کا ریکارڈ
6. ٹرائل کورٹ کے احکامات جن میں بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالج تک رسائی دی گئی تھی

عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ یہ تمام دستاویزات مثال کے طور پرکیس کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں تاکہ عدالت کو سابقہ نظائرسے آگاہی مل سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین