سپریم کورٹ کی حکم عدولی۰۰۰؟بانی پی ٹی آئی کے وکیل توہین عدالت کی درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)
بانی کی ہسپتال منتقلی کے معاملےپر قانونی ٹیم نے توہین عدالت کی پیٹیشن دائر کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری توہین عدالت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط کروانے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

خالد یوسف چوہدری کا موقف

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد یوسف چوہدری نے کہاہے کہ توہین عدالت کی درخواست اور وکالت نامے پربانی پی ٹی آئی سے دستخط کروانے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دو دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی پابند ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ حکومت ہٹ دھرمی سے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ۔

پس منظر
اس سے قبل عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل بنیادوں پر ہسپتال منتقلی سے متعلق احکامات جاری کیے تھے، جن پر عملدرآمد نہ ہونے پر قانونی ٹیم نے توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


  1. اہم نکات –
    – کون: وکیل خالد یوسف چوہدری
    – کہاں: اڈیالہ جیل راولپنڈی
    – کیا: توہین عدالت درخواست پر دستخط
    – اگلا قدم: سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا
    – الزام: حکومت سپریم کورٹ عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہی۔

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم ریلیف سکیم:رعایتی پٹرول کےلئے 9771 پر SMS سے رجسٹریشن کاطریقہ کارجاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے وزیر اعظم خصوصی ریلیف...

سی ڈی اے کی اسلام آباد ایکسپریس وے پرغیر قانونی تعمیرات کیخلاف مہم،50 عمارتیں سیل

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس...

آئی جی اسلام آبادپولیس جاتے جاتے 125 ماتحت پولیس افسران کوترقیاں دےگئے، نوٹیفکیشنز جاری

اسلام آباد(چیف کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آبادپولیس سید علی...

تازہ ترین