کراچی پورٹ نے خلیجی تنازع میں نئے تجارتی مواقع حاصل کئے، کارگو ہینڈلنگ ریکارڈسطح پر

کراچی(ویب ڈیسک )
138 سال پرانی کراچی پورٹ نے گزشتہ مالی سال اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ کارگو اور کنٹینرز ہینڈل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔خلیجی تنازع کے دوران ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافے سے بندرگاہ نے بحران کوتجارتی موقع میں تبدیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ کی کارگو ہینڈلنگ 53 ملین ٹن سے بڑھ کر 55.8 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ریکارڈ کارگو کے ساتھ گزشتہ مالی سال بندرگاہ پر 2 ہزار 115 بحری جہازوں کی آمدورفت بھی ریکارڈ کی گئی۔

خلیجی تنازع سے نئے مواقع
عالمی سطح پر شپنگ روٹس متاثر ہونے کے باعث کراچی پورٹ کے لئے ٹرانس شپمنٹ کے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوئے۔خلیجی تنازع کے دوران بندرگاہ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان کے تقریباً 60 فیصد کارگو کا انحصار کراچی پورٹ سے منسلک تجارتی نظام پرہے جوبندرگاہ کی قومی اہمیت کو واضح کرتاہے۔

میری ٹائم ٹاسک فورس کے اقدامات اور عالمی کسٹمز ٹرانزٹ نظام کی بدولت وسطی ایشیا سمیت دیگر ممالک تک پاکستانی کارگو کی ترسیل مزید آسان ہو رہی ہے۔

بہتر بندرگاہی کارکردگی، ٹرانس شپمنٹ اور علاقائی رابطوں میں بہتری کے باعث پاکستان خطے کا اہم تجارتی اور لاجسٹکس مرکز بن کرابھر رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حناجاوید قتل کیس: اہلخانہ کا شواہد ٹیمپرنگ کا الزام،تفتیش پر عدم اعتماد،قومی کمیشن کو دوسراخط

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) حناجاویدقتل کیس میں مقتولہ کےاہلخانہ نے شواہدمیں ٹیمپرنگ...

راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی...

برمنگھم :انگلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کوہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا

برمنگھم (ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ...

تازہ ترین