
پاکستان کی میری ٹائم سیکٹر میں کامیابی : بلیو اکانومی کی صلاحیت 100 ارب ڈالر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔پاکستان کو میری ٹائم سیکٹر میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
بلیو اکانومی کی صلاحیت:
پاکستان کی 100 ارب ڈالر سے زائد بلیو اکانومی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان کی بندرگاہیں سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈلنگ کی استعداد رکھتی ہیں۔
جغرافیائی اہمیت:
پاکستان کا منفرد جغرافیائی محل وقوع جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرق وسطی کو تجارتی روابط کے لئے جوڑتا ہے۔
اصلاحات کے اثرات:
پاکستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت، شراکت داری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
میری ٹائم شعبہ مؤثر حکمرانی، جدید انفراسٹرکچر اور شفاف نظام کے ذریعے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
طویل المدتی اصلاحات سے ساحلی پٹی کو قومی معیشت، علاقائی تجارت اور عالمی روابط کے فعال مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
99 نکاتی روڈ میپ:
وزیراعظم ٹاسک فورس کا 99 نکاتی میری ٹائم روڈ میپ پاکستان کے بحری وسائل کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی جانب تاریخی قدم قراردیا جارہاہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میری ٹائم اصلاحات صرف بندرگاہوں اور جہازوں تک محدود نہیں بلکہ یہ خود انحصاری اور معاشی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔
جاری اصلاحات پاکستان کو خود انحصاری اور عالمی بحری معیشت میں مضبوط مقام دلانے کی بنیاد بن رہی ہیں۔






























