اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست وکیل عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف
درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی ہے۔
عدالت سے استدعائیں
درخواست میں عدالت سے درج ذیل استدعائیں کی گئی ہیں:
1. جواب دہندگان/توہینِ عدالت کے مرتکبین کوشوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اور ان کی ذاتی حاضری کا حکم دیا جائے
2. جواب دہندگان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے
3. بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے
4. بانی پی ٹی آئی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کرایا جائے
5. عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر کی تعیناتی یا لوکل کمیشن مقرر کیا جائے۔































