راولپنڈی (سپیشل رپورٹر)وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔
فیصلے کی وجہ
یہ فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ درخواست کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔
فرائض
پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھے گی۔
– حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا
– کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد کی جائے گی۔































