اسلام آباد(چیف کرائم رپورٹر)وفاقی پولیس نےمختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کرکے9 افرادکومشکوک قرار دیکرانہیں اور20 موٹر سائیکلز،2 گاڑیوں کومذیدتفتیش کے لئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیاہے۔
پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طورپر200 افراد، 100 گھروں، 27 دکانوں، 3 ہوٹلوں، 89 موٹر سائیکلزاور 33 گاڑیوں کو چیک کیا۔
علاوہ ازیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2 مختلف بور کے پستول اورایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
پولیس کاموقف:
اس بارے میں ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہناہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سیکیورٹی کوموثر بنانا ہے۔ یہ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر،قبضہ مافیا اورمنشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔































