اسلام آباد(ویب ڈیسک،انٹرنیشنل)طالبان رجیم میں سیکیورٹی غیرمستحکم ہونے پر کینیڈانے اپنے شہریوں کو افغانستان نہ جانے کی ہدایت جاری کر دی۔
کینیڈین حکومت نے افغانستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کوافغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کینیڈا کی وارننگ
کینیڈین حکومت کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی غیر مستحکم اور خطرناک ہے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے:
– کینیڈین شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور اپنے حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیں۔
– طالبان رجیم کی جانب سے غیر ملکیوں کے اغوا، دہشت گردی اور بلاجواز گرفتاریوں کے شدید خطرات لاحق ہیں۔
– کابل سمیت پورے افغانستان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہر وقت موجود ہے۔
– افغانستان میں دہشت گرد گروپ متحرک ہیں جو غیر ملکی، صحافیوں سمیت تمام شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
عالمی صورتحال:
عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل میں بدستور ناکام ہے، جس کے باعث عالمی برادری ان سے دوری اختیار کر رہی ہے۔
امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی اپنے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے متعلق سخت سفری ہدایات جاری کرچکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طالبان رجیم کی دہشتگردی اور انتہا پسندانہ پالیسیوں نے افغانستان کو دنیا میں الگ تھلگ کر دیا ہے۔
































