پاکستان وزیرِاعظم کابڑا ریلیف،موٹرسائیکل اور 800 سی سی گاڑیوں پر پیٹرول 100 روپے فی لیٹرسستا

لاہور(ویب ڈیسک)مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکے باعث عوام پر پڑنے والے بوجھ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ایک خصوصی ریلیف سکیم کا اجراء کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سکیم کی تفصیلات
وزیرِ اعظم کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے خصوصی سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

*دو اور تین پہیوں والی سواریاں*: موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دیا جائے گا۔

*چھوٹی گاڑیاں*: 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اطلاق کی تاریخ
وزیرِ اعظم نے بتایا کہ اسلام آباد کی حدود میں اس سکیم کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کر دیا جائے گا۔ جبکہ پورے پاکستان بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں کیا جائے گا۔

رجسٹریشن کا آغاز
اس خصوصی ریلیف سکیم کی رجسٹریشن کا اجراء آج سے کر دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے سکیم میں رجسٹریشن کے لیے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے پر صوبوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اینٹی کرپشن نے راولپنڈی پولیس کا تیسرا سب انسپکٹر رشوت لینے بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی پولیس کے تیسرے...

حناجاوید قتل کیس: اہلخانہ کا شواہد ٹیمپرنگ کا الزام،تفتیش پر عدم اعتماد،قومی کمیشن کو دوسراخط

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) حناجاویدقتل کیس میں مقتولہ کےاہلخانہ نے شواہدمیں ٹیمپرنگ...

تازہ ترین