اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصررضوی اور *چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی جانب سے14 اگست کی تقریب میں بگھی پر سواری کرنے کے عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افسران کا اس طرح بگھی پر سوار ہونا شان و شوکت، امتیاز اور ذاتی خودنمائی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر متصادم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رویے سے عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے اور یہ اعلیٰ عہدیداروں سے متوقع اخلاقی معیارات کے خلاف ہے۔
وزیراعظم نے دونوں افسران کو فرائض کی انجام دہی میں انتہائی احتیاط برتنے اور اس قسم کا عمل دوبارہ ہرگز نہ دہرانے کی ہدایت کی۔































