پاکستان زرعی شعبہ: Pakistan-Good Agriculture Practices (PAK-GAP)نظام تشکیل دیا جائے گا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک )
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت جمعہ کوزرعی شعبے اور زرعی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کا پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے۔ فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافے، زراعت میں جدت لانے، لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی اور زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور شراکت داری ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کے لیے مربوط اقدامات کئے جائیں۔ زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے پاکستان کے بیرون ملک مشنز میں تعینات کمرشل افسران کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کسانوں کو فصلوں کی نگرانی کے لیے دستیاب موبائل ایپ کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے مؤثر میڈیا مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کے لئے زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہے۔

اجلاس میں پیش کردہ اہم بریفنگ:
– پچھلے مالی سال میں پاکستان کے زرعی شعبے سے برآمدات 5.18 بلین امریکی ڈالرز رہیں۔
– چاول، فشریز، حلال گوشت، آلو، تل، تمباکو، آم اور مکئی پاکستان کی نمایاں زرعی برآمدات رہیں۔
– چین، سعودی عرب، ایران اور خلیجی ممالک پاکستان کی زرعی برآمدات کے حوالے سے اہم ممالک ہیں۔

نئے اقدامات کی تجاویز:
1. نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی کونسل کو فعال کیا جائے گا جس میں وزرائے اعلیٰ اپنے صوبوں کی نمائندگی کریں گے۔
2. ڈیجیٹل فارمرز ڈائری – ایگری سٹیک تشکیل دی جائے گی۔ اس کے تحت ملک بھر کے کسانوں، زرعی لینڈ ریکارڈز، زمین اور پانی کی جانچ کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔
3. بہتر نتائج کے حامل زرعی طریقہ کاروں کے فروغ کے لئے Pakistan-Good Agriculture Practices (PAK-GAP)نظام تشکیل دیا جائے گا۔
4. زرعی شعبے کے برآمد کنندگان کے فروغ کے لیے زرعی فنانسنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
5. زرعی برآمدات میں اضافے کے لئے ویلیو چینز تشکیل دینے کی تجویز۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر تجارت *جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، مشیر صنعت ہارون اختر، وزیر مملکت خزانہ بلال اعظم اظہر کیانی، وزیر مملکت قومی غذائی تحفظ ملک رشید احمداور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی...

برمنگھم :انگلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کوہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا

برمنگھم (ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ...

تازہ ترین