راولپنڈی: ٹک ٹاکر عائشہ گلمینہ کی ٹارگٹ کلنگ کیس پیشرفت، 2 شوٹرزگرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)
ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ گلمینہ کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر کے قتل میں ملوث 2 شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گرفتاری کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

پہلے سے گرفتار ملزمان
مقدمے میں نامزد 3 ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید عرف شاہین پہلے ہی گرفتار ہیں۔

تفتیش کا نیا رخ
شوٹرز کی گرفتاری کے بعد مقدمے کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ٹک ٹاکر کے قتل میں غیرت کا عنصرشامل ہونے کا شبہ سامنے آ رہا ہے۔ اسکے ساتھ ہی قتل میں قریبی عزیزوں کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے "غیرت کے نام پر قتل”* اور قریبی عزیزوں کے ملوث ہونے”کے پہلوبھی تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعے کا پس منظر
خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمینہ کو 14 اگست کو قتل کیا گیا تھا۔ جسکا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اینٹی کرپشن نے راولپنڈی پولیس کا تیسرا سب انسپکٹر رشوت لینے بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی پولیس کے تیسرے...

حناجاوید قتل کیس: اہلخانہ کا شواہد ٹیمپرنگ کا الزام،تفتیش پر عدم اعتماد،قومی کمیشن کو دوسراخط

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) حناجاویدقتل کیس میں مقتولہ کےاہلخانہ نے شواہدمیں ٹیمپرنگ...

تازہ ترین