پاکستان: سرکاری حج سکیم 2027: لانگ حج پیکیج میں صرف 18.5 ہزارنشستیں باقی

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز)
وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی سرکاری سکیم کے حوالے سے اہم اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔

پہلی قسط جمع کرانے والے عازمین
سرکاری سکیم کے تحت 88,700 عازمین نے *پہلی قسط جمع کروا دی ہے۔

صوبوں کے حساب سے تفصیل:
– پنجاب: 46,400 عازمین
– سندھ: 23,500 عازمین
– خیبرپختونخوا: 11,300 عازمین
– اسلام آباد: 3,933 عازمین
– بلوچستان : 2,555 عازمین
– گلگت بلتستان: 677 عازمین
– آزاد کشمیر: 362 عازمین

آن لائن ادائیگی کا نیا ریکارڈ
نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر آن لائن ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

– 3 دن میں پہلی قسط کی مد میں 55 ارب روپے سے زائد وصولیاں
– 40 فیصد عازمین نے ون لنک/کارڈ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کا انتخاب کیا
– ⁠ بلوچستان میں آن لائن ادائیگی کا تناسب 72 فیصد رہا

وفاقی وزارت مذہبی امورکے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے PSID کارڈ یا مینول بینک چالان کی سہولت موجود ہے۔

اہم ہدایت
حج 2027 پر جانے کے خواہش مند عازمینِ کرام حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی جلدمکمل کریں۔

ایک سوچالیس روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اینٹی کرپشن نے راولپنڈی پولیس کا تیسرا سب انسپکٹر رشوت لینے بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی پولیس کے تیسرے...

حناجاوید قتل کیس: اہلخانہ کا شواہد ٹیمپرنگ کا الزام،تفتیش پر عدم اعتماد،قومی کمیشن کو دوسراخط

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) حناجاویدقتل کیس میں مقتولہ کےاہلخانہ نے شواہدمیں ٹیمپرنگ...

راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی...

تازہ ترین