پاکستان میں کابینہ ڈویژن نےطویل لنچ بریک پر پابندی لگادی،افسران آدھے گھنٹے سے زیادہ لنچ بریک کا وقفہ نہیں لے سکیں گے۔

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے بعض سینئر افسران کی جانب سے روزانہ مقررہ وقت سے زیادہ طویل لنچ بریک لینے کا سخت نوٹس لے لیا۔

طویل لنچ بریک کے باعث ڈویژن کے امور متاثر ہونے کی شکایت پرسیکرٹری کابینہ ڈویژن نے لنچ بریک کے لیے مقرر کردہ وقت پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

سرکلر جاری
وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق بعض افسران لنچ بریک کے لئے مقرر وقت سے زیادہ وقت لنچ بریک میں صرف کر رہے ہیں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے افسران اور عملہ آدھے گھنٹے سے زیادہ کا لنچ بریک نہیں لیں گے۔

ہدایت پر فوری اور سختی کے ساتھ عملدرآمد کر یقیننی بنایاجائے گا۔

اطلاق
سرکلر کابینہ سیکرٹری کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
اس کا اطلاق کابینہ ڈویژن کے تمام افسران اور اہلکاروں پرفی الفور ہوگا۔

باوثوق ذرائع نے اسلام آباد ہیرالڈ کونام شائع نہ کرنے کا کہتے ہوئے مذید بتایاکہ یہ بات مسلسل مشاہدہ میں آرہی تھی اور لنچ بریک کے نام پردفتری امور میں طویل وقفہ ہونے سے سرکاری کام متاثر ہورہے تھے جسکی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین