اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے اور ریٹائرمنٹ کےاحکامات جاری کر دئیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے۔
تقرر و تبادلے:
ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان کا وزارت مذہبی امور سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا۔
2. تقرری کے منتظر ناطق حسین شاہ کی خدمات بطور ڈپٹی سیکرٹری دفاع ڈویژن کے سپرد کی گئیں۔
3. ایڈمن مینیجر پی بی سی کاشف زبیر کی خدمات بلوچستان حکومت کوئٹہ کے سپرد کر دی گئیں۔
ترقی منسوخ:
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے افسر اسد علی خان کی گریڈ 20 میں ترقی منسوخ کر دی گئی۔
اسد علی خان کی گریڈ 20 میں ترقی کا 24 جون 2025 کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
اسد علی خان اس وقت حکومت سندھ کے ماتحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ترقی ایک سال کے اندر ایکچوئلائز نہ ہونے پر واپس لی گئی۔
ریٹائرمنٹ:
ڈپٹی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن نسیم احمد خان 2 مارچ 2027 کو ریٹائر ہوں گے۔































