اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اڈہ سراج نارووال مندر سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دئیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے مندر سے متعلق دعوے جھوٹے اور سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اڈہ سراج مندر کی عمارت 21 جولائی کو موسلادھار بارشوں کے باعث متاثر ہوئی۔
مقامی حکام نے بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے کر مندر کی بحالی کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا:
– "بھارت کا حقائق مسخ کرنا اور سستی سیاسی چالوں کا سہارا لینا شرمناک ہے”
– "بھارت کی حقائق مسخ کرنے کی کوششیں اقلیتوں پر ظلم کے بدترین ریکارڈ سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں”
– "بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں حملوں سے دنیا بخوبی آگاہ ہے”
– "ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے”
– "بھارتی قیادت کو مسلمان، سکھ اور مسیحی برادریوں کے خلاف مظالم پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے”
































