وزیراعظم ٹاسک فورس اصلاحات کے مثبت نتائج، کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 99 سے 69ویں پوزیشن پر آگئی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری امور کی مؤثر اصلاحات کے مثبت ثمرات سامنے آ گئے۔ میری ٹائم سیکٹر میں ایک سال کے دوران بڑی پیشرفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کی بدولت کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ ایک سال میں 99 سے 69ویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ اس طرح کراچی پورٹ کی رینکنگ میں 30 درجے بہتری آئی۔

اسی طرح پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی اور بندرگاہ 74 سے 56ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔پورٹ قاسم کی رینکنگ میں 18 درجے کا اضافہ ہوا۔

کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

میری ٹائم اصلاحات کے مثبت نتائج کی بدولت گڈز ڈیکلریشن ریونیو میں 16 فیصد اور انکم ٹیکس وصولیوں میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ الیکٹرانک قانونی محصولات میں 105 فیصد نمایاں اضافہ ہواہے۔

حکومتی بیان کے مطابق جدید بندرگاہی سہولیات اور بہتر نظام پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین