پاکستان الیکشن کمیشن کی اکھاڑ پچھاڑ،متعددافسران کی گریڈ20 میں ترقیاں،تقرر،54افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان الیکشن کمیشن کی ملک میں بڑے پیمانے پراکھاڑپجھاڑ، متعددافسران کی گریڈ 20 میں ترقیاں،تقرر،54افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے مطابق فیضل حکیم، عبداللہ، خورشید عالم اور نذر عباس کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دے دی گئی، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ترقی پانے والے فیضل حکیم کوبطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز ٹوتعینات کردیا گیا جبکہ عبداللہ کوبطور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردئیے گئے ہیں۔

اسی طرح نذر عباس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکٹورل رولز تعینات کیا گیاہےجبکہ گریڈ 20میں ترقی پانے والے وسیم جعفری کا تبادلہ، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سے سندھ تبادلہ کیا گیاہے۔

ادھر الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بڑے پیمانے اکھاڑ پچھاڑکرتے ہوئے 54افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ الیکشن کمشنر شبیر احمد شاہ کا رخشان سے خاران، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عمران خان عباسی کا شہید بینظیر آباد سے شکارپور، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد آصف کا جامشورو سے حیدرآباد اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر علی بخش کا اوستہ محمد سے سبی تبادلہ کردیا گیاہے۔ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد مدثر کو ملتان سے حافظ آباد، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر جمیل احمد کو موسیٰ خیل سے سبی، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر شہاب صدیقی کو بنوں سے خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عدنان صافی کو ڈی آئی خان سے ہنگو منتقل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد رشید بٹ کا پنجاب الیکشن کمیشن سے ٹھٹھہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مشتاق کا پنجاب الیکشن کمیشن سے کراچی، جبکہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر سجاد اختر کاچکوال سے گجرات تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ عدیل اشرف کو پنجاب الیکشن کمیشن سے گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نادر علی کا تونسہ سے ملتان، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عنایت اللہ کا پشاور سے ڈی آئی خان اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عبدالرحمن کا مری سے وزیرآباد تبادلہ کردیا گیا۔ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر خنذادہ شجاعت اللہ کو بھکر سے لکی مروت منتقل کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق رحمت اللہ کو 29 اگست 2026 کو BS-17 میں بحال کرتے ہوئے پاہڑپور میں اسسٹنٹ الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا، جبکہ او ایس ڈی حفیظ اللہ طاہر کو ای سی پی سیکرٹریٹ سے بھکر منتقل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہا نیازی کا حافظ آباد سے ای سی پی سیکرٹریٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زویا کنول کو ایل جی ای خیبرپختونخوا سے ای سی پی سیکرٹریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کانفیڈنشل تعینات کیا گیاہے۔ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر عائشہ حامد کو گجرات سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل جی ای کے پی، جبکہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر مادیحہ شفیق کو ڈی آئی خان سے پنجاب الیکشن کمیشن منتقل کردیا گیاہے۔

اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد اویس خان کا بدین سے ٹنڈو محمد خان، محمد طلحہ کا قلعہ عبداللہ سے ساہیوال اور مزمل شاہ کا ہنگو سے پشاور تبادلہ کردیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشف رزاق کو ای سی پی سیکرٹریٹ سے نارووال تعینات کیا گیانوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ الیکشن کمشنر سید عماد علی شاہ کا شہید بینظیر آباد سے ٹھٹھہ، عائشہ آسیف کا خانیوال سے ساہیوال، عادل احمد شہزاد کا منڈی بہاؤالدین سے پروٹوکول برانچ اور محمد ابراہیم کا کولائی پالس سے بونیر تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر علی کا سندھ الیکشن کمیشن کراچی سے جامشورو،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر مہوش کا سجاول سے سندھ الیکشن کمیشن کراچی، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر حارث کا کراچی سے بدین اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر انیقہ عنایت کا گوجرانوالہ سے پنجاب الیکشن کمیشن تبادلہ کردیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی...

برمنگھم :انگلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کوہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا

برمنگھم (ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ...

تازہ ترین