انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سمیت متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں پولیس کی درخواست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے 4 مزید مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اسلام آباد کے 4 مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

پولیس کے موقف پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ملزمان مقدمات میں مطلوب ہیں اور ملزمان سے تفتیش کے لیے گرفتاری مطلوب ہے۔

مقدمات کی تفصیل:
– تھانہ کوہسار مقدمہ نمبر 1032: 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری۔ سہیل آفریدی، شاہد خٹک، سالار کاکڑ، صدام ترین اور امجد علی شامل۔
– تھانہ رمنا مقدمہ نمبر 974 اور تھانہ کراچی کمپنی مقدمہ نمبر 1193: 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک اور عاطف خان شامل۔
– تھانہ آبپارہ مقدمہ نمبر 1228: 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری۔ سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عاطف خان، مینا خان، شفیع جان، نسیم علی شاہ، اقبال آفریدی اور عبدالغنی شامل۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین