اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نےگریڈ 19 میں ترقی کیلئے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 افسران کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔اس بارے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ آفس میمورنڈم جاری کر دیاہے۔
جسکے تحت مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 23 نومبر 2026 سے 29 جنوری 2027 تک جاری رہے گا۔ مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ملک میں قائم 5 مراکز میں ہو گا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اہل افسران کے پینل 25 ستمبر تک بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔اور اہل افسران سے کہاگیاہے کہ رواں ماہ 25 ستمبر کے بعد موصول نامزدگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔کورس میں ناکامی پر سول سرونٹس پرموشن رولز کے مطابق ہوگی۔
































