14ویں ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں ہوں گی، شیڈول فائنل، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میزبانی کریں گے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)
ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول سمیت اہم انتظامی امور کی منظوری دے دی۔

فیصلے کے مطابق سیف گیمز آئندہ سال 3 سے 11 اپریل تک پاکستان میں منعقد ہوں گی۔ اسلام آباد، لاہور اور پشاور میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

اجلاس کی صدارت
ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے اجلاس کی صدارت صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے کی۔

اجلاس میں سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ بھارتی وفد ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوا۔ سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی موجود تھے۔

ایونٹ کی تفصیلات
1. تاریخ: 3 سے 11 اپریل 2027ء
2. میزبان شہر: اسلام آباد، لاہور، پشاور
3. کھیل: 28 مردوں اور 25 خواتین کے کھیل
4. شرکت: 4 ہزار 200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز
5. میڈلز: مجموعی طور پر 346 گولڈ میڈلز داؤ پر ہوں گے

رکن ممالک کے نمائندوں کو پاکستان میں تیاریوں،انتظامات اور مختلف مقامات پرہونے والے مقابلوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

پی او اے صدر کا بیان
عارف سعید نے کہا کہ پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ حکومت ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے گیمز کے انعقاد کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کو شاندار اور یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے شیڈول کی منظوری کے بعد پاکستان میں تیاریاں مذیدتیز کرنے پر اتفاق کیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین