اسلام آباد پولیس کے 11 سب انسپکٹرزکی انسپکٹر کے عہدے پرترقی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)
اسلام آباد پولیس میں 11 ماتحت افسران کوسب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 11 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر BS-16 کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہاہے کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر افسران کی ترقی اسلام آباد پولیس کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی فلاح یقینی بنائی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل کے حل اور ویلفیئر اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی...

برمنگھم :انگلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کوہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا

برمنگھم (ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ...

تازہ ترین