پاکستان حکومت نے رینجرز اور ایف سی کو اسمگلنگ کے خلاف کسٹمز اختیارات دے دئیے۔

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)
وفاقی حکومت نے پاکستان رینجرز اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ/ساوٴتھ) کو اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے کسٹمز کے اختیارات دے دئیے ہیں۔

ایف بی آر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

دائرہ اختیار
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان رینجرز اور ایف سی خیبر پختونخوا (نارتھ/ساوٴتھ) اپنے متعلقہ دائرہ اختیار میں بین الاقوامی سرحد سے 50 کلومیٹر تک کے علاقے میں مقررہ کسٹمز فرائض انجام دے سکیں گے۔

تاہم درج ذیل مقامات اس دائرہ کار سے خارج ہوں گے :

شہر کی میونسپل حدود، کسٹمز ایریاز، کسٹمز اسٹیشنز، بندرگاہیں، بارڈر کسٹمز اسٹیشنز، بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بانڈڈ گودام۔

اہم شرائط
1. معاونت کا کردار : رینجرز اور ایف سی کے اختیارات پاکستان کسٹمز کے اختیارات کے متبادل نہیں ہوں گے بلکہ کسٹمز حکام کی معاونت کے لئے ہوں گے۔
2. عام شہریوں کی سہولت : اہلکار کسی حقیقی مسافر کے سامان اور کسٹمز ایریا سے کلیئر شدہ اشیا کی چیکنگ نہیں کریں گے۔ جائز تجارت اور آمدورفت میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
3. ضبط شدہ مال : اسمگل شدہ اشیا صرف قریبی کسٹمز اسٹیٹ ویئر ہاؤس میں جمع کرائی جائیں گی۔

رپورٹنگ کا طریقہ کار
ہر ونگ کا آفیسر کمانڈنگ متعلقہ کسٹمز کلکٹر (انفورسمنٹ) کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک گزشتہ ماہ کی ضبط شدہ اشیا کی تفصیلات دے گا۔
رپورٹ میں اشیا اور گاڑیوں کی تفصیل، مالیت، مقدار، تاریخ اور اسٹیٹ ویئر ہاؤس کا نام شامل ہوگا۔

ضبط شدہ اشیا کی رپورٹ 15 روز کے اندر ایڈجوڈیکیشن کلکٹریٹ کو بھیجی جائے گی۔

نیلامی اور تلفی
قانونی فورم سے بحقِ سرکار قرار دی جانے والی اشیا اور گاڑیوں کی نیلامی یا تلفی* متعلقہ کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت کرے گا۔

مدت اور جائزہ
یہ نوٹیفکیشن 30 جون 2027 تک نافذ العمل رہے گا۔
چیف کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد ہر ماہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی ایف سی* کے ساتھ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔

مدت کے اختتام پر کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر آپریشنز میں توسیع کا فیصلہ کر سکے گا۔

7 جولائی 2023 کا نوٹیفکیشن S.R.O. 901(I)/2023 اس کے ساتھ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اینٹی کرپشن نے راولپنڈی پولیس کا تیسرا سب انسپکٹر رشوت لینے بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی پولیس کے تیسرے...

حناجاوید قتل کیس: اہلخانہ کا شواہد ٹیمپرنگ کا الزام،تفتیش پر عدم اعتماد،قومی کمیشن کو دوسراخط

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) حناجاویدقتل کیس میں مقتولہ کےاہلخانہ نے شواہدمیں ٹیمپرنگ...

راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی...

تازہ ترین