اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ کا عمل جاری ہے اور "پاک حج ایپ” و حج پورٹل کے ذریعے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
پرائیویٹ حج سکیم اپڈیٹ:
1. اب تک 7 ہزار 600 عازمین حج کی پرائیویٹ سکیم میں بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔
2. پرائیویٹ حج سکیم میں 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔
3. پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
4. 25 منظم کمپنیوں نے 2 ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 25 منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور نے واضح کیا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف "پاک حج ایپ” اور حج پورٹل سے ہی ممکن ہے۔
عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور پورٹل کے علاوہ کسی فرد یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں۔































