راولپنڈی: سیشن عدالت کا دوران ڈکیتی نوجوان کے قتل کیس کا فیصلہ، 2 مجرمان کوعمر قید، پھر20 سال قید کی سزا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے کے مشہور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 ملزمان کو سخت سزائیں سنائی ہیں۔

کیس کا پس منظر
مجرمان نے جنوری 2024 میں تھانہ چکلالہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا۔

عدالت کا فیصلہ

مجرم یٰسین:
– قتل کے جرم میں *عمر قید + 5 لاکھ روپے ہرجانہ
– ڈکیتی کے جرم میں 10 سال قید + 5 لاکھ روپے جرمانہ

مجرم داؤد:
– قتل کے جرم میں *عمر قید + 5 لاکھ روپے ہرجانہ
– ڈکیتی کے جرم میں *10 سال قید + 5 لاکھ روپے جرمانہ

مجموعی سزا: دونوں مجرمان کو عمر قید، 20 سال قید، 10 لاکھ روپے ہرجانہ اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

منشیات کا الگ کیس
*منشیات سپلائر مجرم سمیع* کو بھی سزا سنائی گئی۔
550 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اگست 2024ء میں گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے اسے 5 سال قید + 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

سی پی او کا بیان
سی پی او راولپنڈی نے سزاؤں پر تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین