حکومت پاکستان کا دوران سروس ملازمین کی وفات کےمعاونتی پیکیج میں اضافہ ،نیا پیکیج 28 اگست 2026 سے نافذ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے وزیراعظم شہبازشریف سے منظوری کے بعدسرکاری ملازمین کی دوران سروس وفات پر دئیےجانے والے معاونتی پیکیج میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نظرثانی شدہ نیامعاونتی پیکیج جاری کردیا ہے۔جس کا اطلاق 28 اگست 2026سے کردیاگیاہے۔

نئے معاونتی پیکیج کودو حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے جن میں سکیورٹی سے متعلق وفات اور عمومی وفات شامل ہیں۔ سکیورٹی سے متعلق وفات کی صورت میں گریڈ کے مطابق ایک سے دو کروڑ روپے تک کی گرانٹ مقرر کی گئی ہے۔

نئے پیکیج کے تحت شہید ملازمین کے خاندانوں کو ریٹائرمنٹ تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز دئیے جائیں گےجبکہ شہداء کے بچوں کو گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ شہید بیوہ یا بچوں میں سے ایک کو 15 سال کے اندر مستقل سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ سکیورٹی سے متعلق وفات پر مکان کی خریداری کے لئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے سے 5 کروڑ روپے تک رقم فراہم کی جائے گی۔

عمومی وفات کی صورت میں گریڈ 6 سے 30 تک کے سرکاری ملازمین کے لئے30 لاکھ روپے تک گرانٹ مقرر کی گئی ہے۔عمومی وفات پر 100 فیصد پنشن دی جائے گی، جبکہ 10 سال سے کم سروس والے ملازمین کے ورثاء کوبھی 10 سال کی سروس کے حساب سے پنشن فراہم کی جائے گی۔

وفات پر سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے ملازمین کے خاندانوں کو 5 سال تک کا وقت دیا جائے گا۔تمام وزارتوں،محکموں اورمتعلقہ اداروں کومعاونتی پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حناجاوید قتل کیس: اہلخانہ کا شواہد ٹیمپرنگ کا الزام،تفتیش پر عدم اعتماد،قومی کمیشن کو دوسراخط

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) حناجاویدقتل کیس میں مقتولہ کےاہلخانہ نے شواہدمیں ٹیمپرنگ...

راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی...

تازہ ترین