پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا

دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن اتوار 17 اگست کو منایا جائے گا۔گزشتہ روز ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائےگا جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور اس دن ملک بھر میں تھروبال کےنمائشی مقابلے منعقد کرائے جائیں گے ۔اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ نمائشی مقابلے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

تازہ ترین