راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026
راولپنڈی این سی سی آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئےاے آئی سے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم گرفتارکرلیا۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیاہےاور ملزم نیر شمران اقبال بھٹی کو گرفتار کیا گیاہے۔ملزم خاتون کی اے آئی جنریٹڈ برہنہ ویڈیوز اور تصاویر جعلی اکاؤنٹس سے پھیلانے میں ملوث تھا۔
ملزم کوجدید فرانزک تفتیش اور میٹا ریکارڈز کے تجزیے سے ٹریس کیا گیا۔ ملزم کے موبائل فونز اور ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے جس سے جرم سے لنک ثابت ہو گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی رازداری اور عزت نفس کا تحفظ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔






























