روس کے وزیر داخلہ کی وزارت داخلہ آمد،مجرمان کے تبادلے سمیت متعدد معاہدوں پراتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
14 اکتوبر 2026

روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف کی وزارت داخلہ آمدجہاں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ہیں جس میں پاک روس وزرائے داخلہ کا مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیاگیاہے۔

دونوں نے ملاقات میں منظم جرائم کی روک تھام کے لئے اشتراک اور معلومات کے تبادلے کے ایم او یو پر دستخط کرنے کافیصلہ کیا۔ایکسٹراڈیشن اور مجرمان کے تبادلے پر معاہدوں کو بھی حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ری ایڈمیشن معاہدے پر جلد عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس اور روس کے متعلقہ اداروں کے مابین تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔دونوں ممالک کے وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپ ایک دوسرے کے ممالک کا جلد دورہ کریں گے۔

دونوں میں پاکستان سے روس ہنر مند افرادی قوت بھیجنے، سیاحوں اور بزنس کمیونٹی کے لیے ویزہ کے حصول کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سائبر کرائم کی روک تھام اور نیشنل پولیس اکیڈمی اور روس کی پولیس اکیڈمی کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ منظم جرائم کی روک تھام کا معاہدہ باہمی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ویزا رجیم میں آسانی سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط میں اضافہ ہوگا، پاکستان سائبر کرائم کے سدباب میں روس کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، اس وقت 1300 پاکستانی طلباء روس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ مزید پاکستانی طلباء روس میں تعلیم حاصل کریں۔

انکے روسی ہم منصب نے کہا کہ دہشتگردی، منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن سمیت تمام منظم جرائم کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں، روس نے مؤثر اقدامات کے ذریعے سائبر کرائم میں 33 فیصد کمی لائی ہے۔

اس موقع پروزیر مملکت طلال چوہدری، پاکستان میں روس کے سفیر، سپیشل و ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، آئی جی ایف سی، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین