برطانیہ کے معروف سینئر صحافی اورپریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صدرشوکت ڈارانتقال کر گئے

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کے معروف سینئر صحافی اور پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈارانتقال کر گئے ہیں۔

انکے قریبی دوستوں کاکہنا ہے کہ شوکت ڈارکومنگل کی شام دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبرنہ ہوسکے۔

مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان آئندہ ایک روز میں متوقع بتایاگیاہے۔

شوکت ڈار کا شمار برطانیہ میں ڈیجیٹل میڈیا کے بانیوں میں ہوتا تھا۔وہ تقریباً 35 برس سے عملی صحافت سے وابستہ تھے اوراپنے اعلیٰ اخلاق و خوش مزاجی کے باعث ایک ہر دلعزیز شخصیت تھے۔

انکے انتقال پر لندن سمیت برطانیہ بھر کی صحافتی برادری شدید صدمے سے دوچارہے۔
سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پرصحافتی ،سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے صدر اور سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر برطانیہ بھر کی صحافتی برادری اور کمیونٹی میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صحافیوں اور سماجی شخصیات نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شوکت ڈار اپنے حلقے میں یکساں مقبول تھے۔وہ ٹریڈ یونین سے وابستگی کے سبب ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر متحرک اورسرگرم رہتےتھے۔

کہیں بھی کسی صحافی کے ساتھ زیادتی ہوتی تو وہ اسکے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے۔

انکے قریبی دوست صحافیوں کاکہناہے کہ وہ ہر محفل کی جان ہوتے تھے، وہ جس محفل میں بھی شریک ہوتے وہاں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جاتیں۔کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے بھی انہیں ہمیشہ متحرک دیکھا گیا، وہ کمیونٹی کے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے لئے بھی سرگرم رہتے تھے۔

کمیونٹی کے مختلف افراد نے شوکت ڈار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے اور مرحوم کے لئے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو...

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے جے 30 جبوتی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 محمد یحییٰ پاکستان سے...

تازہ ترین