- اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10اکتوبر 2026
پاکستان کی جدت اور ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا گیا۔
پاکستانی ٹیکنالوجی اداروں نے ایشیائی و اوشیانی کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن (ASOCIO) کے ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں منعقدہ ڈیجیٹل اینڈ اے آئی ایوارڈز 2026 میں ایشیا اور اوشیانا کے 26 ممالک نے شرکت کی۔
بین الاقوامی ٹیکنالوجی ایونٹ میں 11 کیٹگریز میں ایوارڈ جیتے۔ سائبر سیکیورٹی، صحت، تعلیم، زراعت اور مالیاتی خدمات میں پاکستان کی نمایاں کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) ڈاکٹر شعیب اے خان کے مطابق یہ ایوارڈز پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کی جدت اور صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔






























