سی ڈی اے :10 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ،سابق ممبر اسٹیٹ افغان عالم ،سدرہ انوار ،عرفان اللہ سمیت افسران کے خلاف مقدمہ

سی ڈی اے :10 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ،سابق ڈی جی افغان عالم ،سدرہ انوار ،عرفان اللہ سمیت افسران کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
10اکتوبر 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے سی ڈی اے میں 10 پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ پر سی ڈی اے کے سابق ڈی جی افغان عالم ،سدرہ انوار ،عرفان اللہ سمیت دیگر افسران کے خلاف خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

بتایاجاتاہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد زون نے انکوائری نمبر 35/2024 مکمل ہونے پر بورڈ کی منظوری سے سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن میں مبینہ جعلسازی پر مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی اے کی درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق انکوائری میں سیکٹر I-12/4 میں 10 رہائشی پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کی نشاندہی ہوئی۔ 30×60 فٹ کے 10 پلاٹ قانونی ورثا کے نام الاٹ کر کے مبینہ طور پر ایک ہی متاثرہ خاندان کو دوہرا بحالی فائدہ دیا گیا۔ انکوائری میں جعلسازی اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

ساجد اسلم کی جانب سے 11 ستمبر 2017 کو پلاٹ الاٹمنٹ کے لئےدعویٰ جمع کرایا گیاجبکہ انکوائری کے مطابق متاثرہ اسلم پہلے ہی ضلع ملتان میں سرکاری زمین حاصل کر چکا تھا۔

غیر قانونی الاٹمنٹ پر سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر لینڈ عرفان اللہ، ایڈمن آفیسر اصغر علی، ڈیلنگ اسسٹنٹ فقیر محمد اور اصغر جبکہ سابق ڈی جی لینڈ افنان عالم اور سابق ڈائریکٹر لینڈ سدرہ انوار کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہےجبکہ یاسر شاہ، سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے سمیت دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش میں کرلیاجائے گا۔

ذرائع نے مذیدبتایاکہ سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات رہنے والے سابق ڈی جی افغان عالم جنہیں ممبر اسٹیٹ کا بھی چارج دیا گیاتھا پہلے بھی پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ گھپلوں اور منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں گرفتار رہ چکے ہیں جن پر الزام تھاکہ انہوں نے نہ صرف دوران سی ڈی اے تعیناتی مبینہ کرپشن کی بلکہ اس کرپشن کی رقم سے ای الیون سمیت دیگر علاقوں میں اپنی اہلیہ کے نام پر جائیدادیں بھی خریدیں۔اس معاملہ میں درج مقدمہ میں وہ اس سے قبل تقریباً ایک سال جیل میں رہ چکے ہیں اور ان دنوں بھی ضمانت پرہیں جبکہ انکے خلاف سابقہ یہ مقدمہ ابھی بھی چل رہا ہے اور حالیہ ایک اور تازہ مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو...

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے جے 30 جبوتی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 محمد یحییٰ پاکستان سے...

تازہ ترین