اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی سنگجانی جلسہ کیس میں شیخ وقاص,زین قریشی کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کردی جبکہ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔
جمعرات کواے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری اور علی شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔






























