اسلام آباد (ویب ڈیسک)
10 اکتوبر 2026
محمد یحییٰ پاکستان سے جبکہ بھارت کے امرت واتس نے آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ٹور جونیئرز جے 30 جبوتی کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاک بھارت جوڑی نے فائنل میں تھائی لینڈ کے ڈیوڈ ایوایو اور سعودی عرب کے احمد بہاء سروجی کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔
عاصم الحق قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدراور سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے محمد یحییٰ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انکے کھیل کی تعریف کی ہے۔






























