پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈومیسٹک فٹ بال کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈومیسٹک فٹ بال کا افتتاح کر دیا، ملک بھر سے دس ٹیمیں شامل ہونگی۔

قومی اسمبلی کے رکن انجم عقیل خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام ٹیمیں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں، چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور گلگت کی ٹیمیں مل کر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر کے مطابق نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کے ذریعے ڈومیسٹک فٹ بال کا آغاز کیا جا رہا ہے، ہر صوبے سے دو، جبکہ گلگت اور اسلام آباد سے ایک ایک ٹیم حصہ لے رہی ہے۔ منتخب ٹیم کو تربیتی کیمپ دیا جائے گا اور بین الاقوامی ایونٹس کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اے ایف سی فیڈریشن کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک فٹ بال کا طویل عرصے بعد دوبارہ آغاز ہوا ہے، خواتین ٹیموں کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔ انڈر 17 چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو...

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے جے 30 جبوتی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 محمد یحییٰ پاکستان سے...

تازہ ترین