ایف بی آرنے دیگرممالک میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئینسرزپر5%ٹیکس لگادیا، ٹیکس رولزجاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
فیڈرل بورڈآف ریونیونےنان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرزکےلئے ٹیکس رولز جاری کر دئیے ہیں جوکہ فوری طور پرنافذالعمل ہیں۔

ایف بی آرکے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے نئے قواعد نافذکردئیے ہیں۔

ایف بی آر نے نان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لئے ٹیکس رولز جاری کئےہیں جنکے تحت سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ٹیکس وصول کرنے کا قانون نافذکر دیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا سے آمدن کمانے والوں کے لیے ٹیکس کا خصوصی طریقہ متعارف کرادیا گیا ہے۔

ٹیکس کے لئے سوشل میڈیا آمدن میں سے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ 30 فیصد تک کٹوتی ہوگی۔یعنی کم از کم قابل ٹیکس آمدن کا حساب مجموعی آمدن میں سے قابل قبول اخراجات نکال کر کیا جائے گا۔اصل آمدن مقررہ حد سے کم ہونے کی صورت میں کم آمدن کا ثبوت کمشنر کودیناہوگا۔

ایف بی آرنے اس حوالے سےانکم ٹیکس رولز میں نیاچیپٹر شامل کر دیا ہے۔نئے قواعد پاکستان میں سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے رہائشی افراد پر لاگو ہوں گے۔سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدن کا حساب ویوز اورآمدن کی بنیاد پر ہوگا۔سوشل میڈیا آمدن کا حساب فی ہزار ویوز کی آمدن کے ذریعے بھی کیا جائے گا۔حقیقی طور پر ملنے والی آمدن نقد یا کسی اور شکل میں ہونے کی صورت میں اسے بھی قابل ٹیکس آمدن میں شمارکیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق ایڈوانس ٹیکس ہر سہ ماہی میں ادا کرنا ہوگا۔ڈیکلریشن انکم ٹیکس ریٹرن میں الگ حصے میں سوشل میڈیا کی آمدن ظاہر کرنالازمی ہوگی اگر آمدن کم بتائی تواسے کمشنر درست کرسکتا ہے۔نئے رولز لاگو کرنے سے حکومت کو ٹیکس کی مدمیں محصولات میں غیر معمولی اضافہ ہونے کی توقع بتائی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو...

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے جے 30 جبوتی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 محمد یحییٰ پاکستان سے...

تازہ ترین