یورپی کلب ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ اکیڈمی کے اشتراک سے پاکستان میں عالمی معیار کی فٹبال اکیڈمی قائم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
4نومبر2026

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

یورپی فٹبال کلب ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے اشتراک سے ڈریگن فورس فٹبال اکیڈمی قائم کر دی گئی ہے۔ ایف سی پورٹو پرتگال کا مشہور فٹبال کلب ہے جس کا شمار یورپ کے بڑے کلبوں میں ہوتا ہے۔

ڈریگن فورس اکیڈمی کا قیام پاکستان ریجنل اکنامک فورم اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کا مظہر ہے۔ پرتگال کے معروف فٹبال کلب سے منسلک یہ اقدام نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے تربیتی تجربات فراہم کرے گا۔

اکیڈمی کے ذریعے پاکستانی نوجوان فٹبالرز کو جدید تربیت، بین الاقوامی تجربے اور عالمی فٹبال تک رسائی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

تازہ ترین