اسلام آباد (ویب ڈیسک)
14 اکتوبر 2026
وزیراعظم محمدشہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی۔
اس بارے میں وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر جنرل (ر) نعمان محمود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے، سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل مکہ ڈیفنس الائنس نے وزیراعظم کو مکہ ڈیفنس معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے حکمت عملی سے بریفننگ دی۔





























