اسلام آباد (ویب ڈیسک)
12 اکتوبر 2026
پاکستان اور روس تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف دورہ پاکستان پر پہنچ گئے، یہ کسی بھی روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر روسی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق روس کے وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم بات چیت ہوگی۔روس کے وزیر داخلہ اپنے دورے میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔































