اسلام آباد:تین عالمی معیارکے جدیدسپورٹس ایرینازبنانےکا فیصلہ،10 ایکڑاراضی مختص، 450ملازمتیں پیداہونگی، چئیرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت میں عالمی معیار کے تین جدید سپورٹس ایریناز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔سپورٹس ایریناز ڈی 12/1، جی 11/3 مرکز اور ایف 8 مرکز میں قائم کئے جائیں گے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تین سپورٹس ایریناز کے قیام کا یہ اقدام کھیلوں کے فروغ، صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی اور شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری اقدامات کا حصہ بتایا گیاہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق ان ایریناز میں ایک ہی مربوط انتظام کے تحت مختلف کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سپورٹس ایرینا کا رقبہ بالترتیب ڈی 12/1 میں 4.2 ایکڑ، جی 11/3 مرکز میں 3.5 ایکڑ اور ایف 8 مرکز میں 3.2 ایکڑ ہوگا جس کے لیے اراضی مختص کر دی گئی ہے۔

تینوں ایریناز میں انڈور سوئمنگ پولز، برانڈڈ انڈور جم، فٹ بال کورٹس، کرکٹ کیجز، انڈور اور آؤٹ ڈور پیڈل کورٹس، باسکٹ بال، ملٹی پرپز سپورٹس ہالز، انڈور بچوں کے پلے ایریاز، ہیلتھ بارز، لینڈ اسکیپنگ، پارکنگ اور مخصوص ٹریکس شامل ہوں گے۔

ان میں کھیلوں کی تربیت، کوچنگ، ٹورنامنٹس، لیگز اور کمیونٹی سطح کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، پیڈل، فٹسال اور کرکٹ کیج جیسے جدید کھیلوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کاکہناہے کہ ان منصوبوں کے لیے مالی وسائل سی ڈی اے کے اپنے وسائل سے فراہم کئے جائیں گے جبکہ عملدرآمد اوپن مسابقتی بولی کے ذریعے پیپرا رولز کے تحت ہوگا، منصوبے سے تعمیراتی مرحلے میں تقریباً 360 اور آپریشنل مرحلے میں 92 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو...

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے جے 30 جبوتی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 محمد یحییٰ پاکستان سے...

تازہ ترین