آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی بڑھنے کاخدشہ ظاہر کردیا،کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ ریلیف دینا ناگزیر قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
13 اکتوبر 2026

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیاہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026 جاری کر دی ہے۔جس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال مہنگائی 9.9 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026 جاری کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں برس پاکستان کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہے گی جو گزشتہ مالی سال 3.6 فیصد تھی۔ مالی سال میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد ہوگا جبکہ رواں مالی سال میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی شرح نمو 2025 میں 3.5 فیصد تھی جو 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ عالمی معاشی نمو 2027 میں 3.4 فیصد ہوگی۔

آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ سے مہنگائی کی شرح 2026 میں 4.7 فیصد ہوگی۔ عالمی معیشت دو حصوں میں تقسیم ہے، اے آئی کے شعبے سے وابستہ یا توانائی برآمد کرنے والے ممالک بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ توانائی درآمد کرنے والے اور ٹیکنالوجی کی دوڑ سے باہر ممالک کو مہنگائی، درآمدی بلوں اور مالیاتی دباؤ کا سامنا ہے۔

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپلائی چینز میں لچک اور تیل کی پیداوار متبادل ذرائع سے پوری کرنے کے باوجود توانائی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، جیو پولیٹیکل بحران کی صورت میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ سکتی ہیں۔ عوامی قرضوں اور شرح سود کی بلند سطح کی وجہ سے حکومتوں کے لیے مالی گنجائش محدود ہوچکی ہے، متوسط مدت کے استحکام، خسارے پر قابو پانے اور انتہائی کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ ریلیف دینا بہت ہی ضروری ہوگیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

تازہ ترین