اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)
08اکتوبر۔2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 اکتوبر سے شروع ہوگی۔سیریز کے تینوں میچز پی سی بی لائیو پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز رات 8 بجے پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر کئےجائیں گے۔
پاکستان سری لنکا سیریز کے میچز پی سی بی لائیو ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے دیکھے جا سکیں گے۔ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب صارفین پی سی بی لائیو کے ذریعے سیریز سے براہ راست منسلک ہوسکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو آئندہ کرکٹ ایکشن کے لیے بھی شائقین کو لائیو اسٹریمنگ فراہم کرے گا۔ پی سی بی لائیو پر براہ راست میچز کے ساتھ ہائی لائٹس، انٹرویوز، تجزیے اور خصوصی کرکٹ کنٹینٹ بھی دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر کی گئی تھی۔ کامیاب لائیو اسٹریمنگ کے بعد اب پاکستان کرکٹ کے آئندہ میچز بھی پی سی بی لائیو پر دیکھے جا سکیں گے، جہاں لائیو ایکشن کے ساتھ ڈومیسٹک اور آرکائیو کنٹینٹ بھی دستیاب ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےاپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لائیو کرکٹ کے حوالے سے ٹی وی سی بھی جاری کردی گئی ہے۔






























