ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز ، دوسرے میچ میں پرتھ سکارچرز نے پاکستان شاہینز کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پرتھ سکارچرز نے پاکستان شاہینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ میں پاکستان کے فیصل اکرم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان کی یہ کوشش ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر پوری ٹیم 18.5 اوورز میں صرف 111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اننگز کے دوران وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ سعد مسعود 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پرتھ سکارچرز کی جانب سے میتھیو کیلی نے تین جبکہ لیوک ہالٹ، براڈی کوچ اور برائس جیکسن نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پرتھ سکارچرز کو ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر فیصل اکرم کی تباہ کن بائولنگ کے باعث، جنہوں نے صرف 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جوئیل کرٹس 31 رنز کے ساتھ سکارچرز کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے جبکہ نکولس ہابسن نے 27 رنز بنائے۔ ٹیم نے ہدف 18.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے عبید شاہ، وسیم جونیئر اور سعد مسعود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اے کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ 18 اگست کو میلبرن رینیگیڈز کے خلاف کھیلے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

تازہ ترین