شوکت خانم کے فنڈز بارے بیانات خواجہ آصف کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر

اسلام آباد۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات سے متعلق سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جلد سماعت کی متفرق درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار عمر ضیاء الدین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ خواجہ آصف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شوکت خانم فنڈز کے ذریعے منی لانڈرنگ اور غلط استعمال کے الزامات عائد کیے تھے۔بانی پی ٹی آئی نے 2012 سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کے لیے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔بعدازاں عدالت نے مرکزی کیس عدالتی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

تازہ ترین