وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
12 اکتوبر 2026

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کی گئی ہیں اور یہ بکتر بند گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز مضبوط بنانے کے لئے دی گئی ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر فوری منتقلی کی ہدایت کی گئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

تازہ ترین