ہالی وڈ اداکار ٹومی لی جونز کی بیٹی ہوٹل میں مردہ پائی گئی

ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹومی لی جونز کی 34 سالہ بیٹی وکٹوریہ جونز سان فرانسسکو کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔نيو یارک پوسٹ کے مطابق، وکٹوریہ کو ہوٹل کے 14 ویں فلور پر ایک مہمان نے دیکھا، جسے لگا کہ وہ نشے کی حالت میں بے ہوش ہو گئی ہیں۔ ہوٹل کے عملے نے فوری طور پر سی پی آر شروع کیا اور ایمبولینس بلائی، لیکن پیرا میڈیکس کے پہنچنے تک انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس نے کہا کہ موقع پر کوئی مشتبہ سرگرمی یا منشیات کے آثار نہیں پائے گئے، اور کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہو۔ ابھی تک واضح نہیں کہ وکٹوریہ جونز ہوٹل میں مہمان تھیں یا 14 ویں فلور پر کیسے پہنچی تھیں۔وکٹوریہ جونز، ٹومی لی جونز اور ان کی پہلی بیوی کمبرلیا کلاولی کی بیٹی تھیں۔ انہوں نے بھی اداکاری کا شعبہ اپنایا اور چھوٹی عمر میں اپنے والد کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

تازہ ترین