اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
16 اکتوبر 2026

غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی وقت ضائع کرنے پراسلام آباد ہائی کورٹ نے سراج احمد ایڈووکیٹ کو2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانہ جمع ہونے تک درخواست گزار کوہائی کورٹ کے انتظامی اورعدالتی برانچوں میں پیش ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست گزار سرکاری خزانے میں 2 لاکھ روپے جمع کرانے کا پابند ہوگا۔ عدالت نے واضح کیا کہ درخواست گزار کو صرف سماعت کے لیے مقرر مقدمات میں پیش ہونے کی غرض سے عدالت آنے کی اجازت ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اعتراضات پر کوئی قابل اطمینان دلیل نہیں دی اور یہ ثابت کرنے میں بھی ناکام رہا کہ معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ کے بینچ ون میں زیر التوا ہے۔

ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست انتہائی غیر سنجیدہ انداز میں تیار کی گئی تھی اور قانونی تحریر و عدالتی طریقہ کار کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ نہ درخواست کی تیاری اور نہ ہی عدالت میں پیشی کے دوران وکیل کا کنڈکٹ درست تھا۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایک اور کیس میں وکیل کے ایسے کنڈکٹ پر تحمل کا مظاہرہ کیا جا چکا ہے اور درخواست گزار اپنے ذاتی مقدمات میں پہلے بھی غیر سنجیدہ رویہ اپناتا رہا ہے، جس پر عدالت پہلے بھی تنبیہ کر چکی ہے۔

ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی نقل اسلام آباد ہائی کورٹ بار، اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو بھجوانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

تازہ ترین